حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، عراقی رہنما سید مقتدی صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں ایران کے صدر اور ان کے وفد کی شہادت انتہائی افسوسناک خبر ملی۔ ہم اس المناک سانحہ پر جمہوریہ اسلامی ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔
سید مقتدی صدر نے مزید کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو امن و امان اور عراقی اور ایرانی قوموں کو ان کی مرجعیت کی سرپرستی میں اخوت، امن اور سلامتی عطا فرمائے گا۔